قریب قریب

قسم کلام: متعلق فعل

معنی

١ - لگ بھگ، تقریباً، ملتا جلتا۔ "صبر و ضبط کی قوت بڑھ جاتی ہے اور غصے کا مادہ کم سے کم ہو کر قریب قریب ختم ہو جاتا ہے۔"      ( ١٩٨٥ء، روشنی، ١٧٩ ) ٢ - پاس پاس، نزدیک نزدیک۔ (ماخوذ : مہذب اللغات)

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ صفت 'قریب' کی تکرار سے متعلق فعل 'قریب قریب' مرکب بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٩١٣ء میں "تمدن ہند" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - لگ بھگ، تقریباً، ملتا جلتا۔ "صبر و ضبط کی قوت بڑھ جاتی ہے اور غصے کا مادہ کم سے کم ہو کر قریب قریب ختم ہو جاتا ہے۔"      ( ١٩٨٥ء، روشنی، ١٧٩ )